Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں جھڑپ،5اہلکار اور3 شدت پسند ہلاک

  منیلا... فلپائن کے جنگل میں فوجی اہلکاروں اورشدت پسند  ا بوسیاف گروپ کے درمیان جھڑپ میں 5 اہلکار اور 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ جھڑپ رومن کیتھولک چرچ میں دھماکوں کے بعد فوجی کارروائی کے دوران ہوئی۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ سولو کے جنگل میں آرمی کے اہلکاروں اور داعش سے منسلک 150 جنگجووں کے درمیان2گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 5 فوجی اہلکار مارے گئے۔شدت پسندوں کی قیادت ابوسیاف کا کمانڈر حاتب حاجًن سوادجان کر رہا تھا، جس پر 27 جنوری کو جزیرے جولو میں چرچ میں دھماکوں کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کا شبہ ہے۔

شیئر: