Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن بڑھنے پر شرمندہ نہیں، نیہا

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کو حال ہی میں بچی کی پیدائش کے بعدسے میڈیا نے خاصا تنقید کا نشانہ بنارکھا ہے جس پر نیہا نے سوشل اکاﺅنٹ پر تنقید کا کھل کر جواب دیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نیہانے کہا کہ انہیں اپنے وزن میں زیادتی پر کوئی شرمندگی نہیں۔ پرکشش دکھائی دینا نہیں بلکہ صحت مند رہنا اولین ترجیح ہے اور وہ اپنی بچی کیلئے متحرک رہنا چاہتی ہیں ۔وہ دن میں دو بار ورزش بھی کرتی ہیں۔نیہا نے مزید لکھاکہ وزن میں اضافے پر لوگوں کو شرمندہ کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

 

شیئر: