مدینہ منورہ۔۔۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد نبوی شریف کے مغربی صحن کے توسیع منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ شیخ السدیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر معتمرین اور زائرین کو بڑی سہولت ہوجائے گی، زیادہ زائرین آسکیں گے اور آنے جانے میں بھی آسانی ہوگی