ریاض۔۔۔ عجلان اینڈ برادرز کمپنی اور ہنرگی ژین فلم گروپ نے سعودی عرب میں شمسی توانائی فیلڈ کا ایک ارب ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔ شمسی توانائی فیلڈ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی ہوگی۔ یہ 12 پروگراموں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب نے اس کا اجراء ویژن 2030 کے تحت کیا ہے۔ معاہدے کے بموجب دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی کے پیداواری اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گی۔ کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عجلان نے بتایا کہ چینی کمپنی ابھرتی ہوئی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ چینی کمپنی کے چیئرمین ووئی چانگ نے کہا کہ عجلان گروپ کے ساتھ تعاون نہایت اہم ہے۔ سعودی عرب تیل پر انحصار ختم کرکے توانائی کے نئے ذرائع تلاش کررہا ہے۔