بدعنوانوں کی فہرست جاری نہیں کی گئی
ریاض ۔۔۔ انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ اس نے بدعنوانی میں ملوث افراد کے ناموں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی۔ اس حوالے سے اس کے برخلاف گردش کرنے والے دعوے سراسر غلط ہیں۔ بعض لوگ سوشل میڈیا پر یہ بات اڑائے ہوئے ہیں کہ انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے نے بدعنوانوںکی فہرستیں جاری کی ہیں ۔ اس حوالے سے فرضی فہرستیں بھی گردش کررہی ہیں۔ محکمے کا کہناہے کہ اس طرح کی فہرست سے اسکا کوئی رشتہ نہیں۔