مدینہ منورہ ۔۔۔ مسجد قبا کے امام و خطیب شیخ صالح المغامسی نے انکشاف کیا ہے کہ بابا آدم علیہ السلام تقریباً30میٹر لمبے تھے۔ شرمیلے تھے اور جسمانی طور پر مکمل تھے۔ انہوں نے ایم بی سی چینل پر پیش کئے جانے والے پروگرام ”الابواب المتفرقہ“میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام کا رنگ گندمی تھا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے ہاتھ سے بنایا تھا۔ اللہ نے جب انہیں زمین پر بھیجا تو اس وقت یہاں مچھلی اور گدھ کے سوا کوئی اور مخلوق نہیں تھی۔