Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انجینیئر لڑکیاں برق و صنعت کی دنیا میں داخل

مکہ مکرمہ ۔۔۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے زیر اہتمام 12ویں انجینیئرنگ روزگار پروگرام میں شریک نجی ادارے صنعت اور برقی انجینیئرنگ میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والی سعودی انجینیئر لڑکیوں کو روزگار دینے میں دلچسپی لینے لگیں۔کنگ فیصل کانفرنس سینٹر میں روزگار پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ 4روز تک جاری رہیگا۔ اس میں 70سرکاری اور نجی ادارے شریک ہیں۔ فیکلٹی آف انجینیئرنگ نے توجہ دلائی ہے کہ 8ہزار سعودی لڑکوں اور لڑکیوں نے ملازمت کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
 

شیئر: