لال حویلی میں گردے کی پتھری کا علاج
لاہور ...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں۔لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا علاج ہے۔دم سے پتھری نکل جاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں۔ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں۔ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے۔بلاول کے بیان سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے کہتا ہوں معافی مانگ لے،اسی میں فائد ہ ہے۔