Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میاں صاحب کے خون میں این آر او کی کمی

اسلام آباد...وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے۔اللہ نوازشریف کو صحت عطا فرمائے۔ وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کی اسلام آباد اور سابق فاٹا سے شروعات کی گئی ہے۔ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا۔ 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں صحافی برادری کو شامل کیا گیا ۔غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ زرداری صاحب ان کے بچوں کا وقت زیادہ تر دبئی میں گزر ا ہے۔

شیئر: