Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ممنوعہ باڑوں کی منتقلی

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے المعیصم اور الکعکیہ میں مویشیوں کے باڑے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی۔ میئر محمد القویحص نے صحت عامہ کے تحفظ اور مقدس شہر کا منظر خراب کرنے والے باڑے ہٹانے کا حکم جاری کردیا تھا انہوں نے ہدایت دی ہے کہ باڑے مکہ اللیث روڈ پر منتقل کردیئے جائیں۔ مقامی شہریوں نے ان باڑوں سے پہنچنے والے نقصانات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: