Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شناختی کارڈ کے بغیر شادی پر پابندی

 اسلام آباد۔۔۔ قومی شناختی کارڈ کے بغیر دلہا اور دلہن کے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ءمیں شادیوں کی رجسٹریشن میں ترمیم کی تجویز دے دی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ترمیم کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع کروایا گیا۔بل کے سیکشن 5 کے سب سیکشن 1 کے بعد (1a) کے اضافہ کی ترمیم کی تجویز کی گئی۔ ترمیم کے تحت کوئی بھی شادی دلہا اور دلہن کے قومی شناختی کارڈ کے بغیر رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔ اس وقت قانون کے مطابق شادی کی رجسٹریشن کے لئےہ دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کے موجود ہونے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ ترمیم دینے کا مقصد کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا اور چھوٹی بچیوں کی شادی کے رجحان کو قانونی طور پر ختم کرنا ہے۔دی چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ میں اس وقت 18 سال سے کم عمر بچہ اور 16 سال سے کم عمر بچی کو چائلڈ تصور کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: