Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین کو ایران کے میزائل تجربات پر تشویش

برسلز۔۔۔ یورپی یونین کی جانب سے ایک بار پھرایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کو ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر گہری تشویش ہے۔بیان میں ایران پر زور دیا گیاکہ وہ اپنی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں کو کم کریں کیونکہ ایرانی میزائل پروگرام شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔
 

شیئر: