یوپی: انتخابی مہم کیلئے ہر اسمبلی حلقے میں بنائے جائیں گے 2،2ہیلی پیڈ
لکھنؤ۔۔۔۔انتخابی مہم کے دوران ہر اسمبلی حلقے میں 2ہیلی پیڈ قائم کئے جائیں گے ۔ اس کیلئے زمینوں کا تعین کیا جارہا ہے۔جہاںبڑی چھوٹی پارٹیوں کے سینیئر رہنما انتخابی مہم چلانے کیلئے ہیلی کاپٹرسے آئیں گے ۔ ریلی، اجلاس اور دیگر انتخابی سرگرمیوں کیلئے جگہ مقرر کی جائیگی۔اس طرح 18ہیلی پیڈ اور اتنی ہی تعداد میں انتخابی ریلیوں کیلئے گراؤنڈ زبنائے جائیں گے۔ان اقدامات سے انتظامیہ کا کام حالات سے نمٹنے میں سہولت ہوگی۔ڈی ایم نے انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں ہر اسمبلی حلقے میں 2ہیلی پیڈ اوراور ریلی گراؤنڈ کی جگہ متعین کرنے کی ہدایت دیدی۔انتخابات کے مدنظر تمام اضلاع کو 222سیکٹرز اور 45زون میں تقسیم کیا گیا۔اسی بنیاد پر سیکٹرز اور علاقائی مجسٹریٹس تعینات کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں نقشے بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔ڈی ایم کوشل شرما نے ہدایت دی کہ 15فروری تک اسلحے اور پٹاخوں کی دکانوں کی تصدیق کا کام مکمل کرلیا جائے،دکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ انتخابی حلقے میںسب سے زیادہ کارتوس خریدنے والے 3افراد کے ناموں کی فہرست جمع کرائیں۔انتخابی تیاریوں کے پیش نظر الیکشن کنٹرول روم میں افسران تعینات کردیئے گئے اور 1950ہیلپ لائن جاری کی گئیں۔