ممبئی : جیٹ ایئرویز کے طیارے میں اُلّو؟
ممبئی۔۔۔۔ممبئی کے چھترپتی شیوا جی مہاراج انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے جیٹ ایئرویز کے طیارے کے کاک پیٹ میں اُلّو بیٹھا ہوا دیکھ کرملازمین حیرت میں پڑگئے۔اطلاع کے مطابق ممبئی ہوائی اڈے پر جیٹ ایئرویز کا طیارہ بوئنگ777کھڑا ہوا تھا ، صبح جب عملہ پرواز کی تیاری کیلئے ہوائی جہاز میں داخل ہوا تو کاک پیٹ میں فلائٹ کمانڈر کی سیٹ کے قریب سفید رنگ کا اُلّو بیٹھا ہوا دیکھ کر حیرت میں پڑگیا۔ اس کی شکل دل کے مشابہ تھی ۔جیٹ ایئرویز کے کارکنان بڑی مشکلوں سے پکڑ نے میں کامیاب ہوئے۔ایئرلائنز کے ملازمین نے بتایا کہ شایدرات میں طیارے کا دروازہ کھلا رہ گیا ہواور کھانے پینے کی اشیاء تلاش کرنے یہاں آیا ہوبعد ازاں کاک پیٹ میں جاکر پھنس گیا ہو۔