Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری مظالم کیخلاف کشمیریوں کا ساتھ دے ،عمران

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کو آ زادی کے حصول کے مقصد کے لئے یکجا کر دیا ۔ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی فوج کا مقابلہ محض شدت پسندوں سے نہیں بلکہ کشمیر کے تمام لوگوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی چاہنے والی عالمی برادری ہندوستانی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا ساتھ دے۔

شیئر: