میکسیکوکی سرحدپر” انسانی دیوار“ بناسکتے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو میکسیکو کی سرحد پر” انسانی دیوار“ بناسکتے ہیں۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ میکسیکو سے بڑی تعداد میں لوگ جنوبی سرحد کی جانب سے آرہے ہیں۔ اس کے لئے اضافی فورس بھیجی ہے ضرورت پڑی تو انسانی دیوار بھی بناسکتے ہیں۔ امریکی صدر کا منصوبہ ہے کہ امریکہ، میکسیکو سرحد پر دیوار بنائی جائے جس کیلئے وہ فنڈز جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار بنانا ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔