پرینکا گاندھی 11 فروری سے یوپی کے دورہ پر، لکھنؤ میں روڈ شوکی تیاری
لکھنؤ۔۔۔ کانگریس کی ریاستی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی ،اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے سیاسی دورے کا آغازروڈ شو کے ذریعے کرینگی۔پرینکاکی آمد 11 فروری متوقع ہے۔ وہ 7 فروری کو دہلی میں مشرقی اترپردیش کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔ان کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ دہلی کے 24 اکبرروڈ میں موجود کانگریس دفتر میں پرینکا گاندھی کیلئے آفس قائم کیا گیاہے جہاں ان کے نام کی تختی آویزاں کردی گئی۔واضح ہو کہ پرینکا گاندھی کو جو کمرہ دیا گیا وہیں سے کانگریس صدر راہول گاندھی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔23 جنوری کوپرینکا گاندھی کو مشرقی اترپردیش کا انچارج نامزد کیا گیا۔ راہول کے اس فیصلے سے پارٹی کارکنان میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوگیا۔اسی جذبے کے ساتھ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں انتخابی مہم چلائیں گے۔واضح ہوکہ پرینکا گاندھی اپنی بیٹی کے علاج کے لئے امریکہ گئی ہوئی تھیں۔