Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاندھی جی کے پوسٹر پر گولی چلانے والی پوجا دہلی سے گرفتار

نئی دہلی۔۔۔گاندھی جی کے پوسٹر پر گولی چلانے کے معاملے میں مفرور ’’ اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا‘‘کی قومی سیکریٹری پوجا شکن پانڈے اور شوہر اشوک پانڈے کوآج علی گڑھ پولیس نے نوئیڈا سے گرفتارکرلیا۔گاندھی جی کے یوم وفات پر اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کی سیکریٹری نے اپنے شوہر اور دیگر افسران کے ہمراہ گاندھی جی کے قتل کا ڈرامہ رچا تھا۔گرفتاری کے بعد پوجا نے کہا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں اور نہ ہی اس نے کوئی جرم کیا۔اس معاملے میں تھانہ پارک میں پولیس کی جانب سے پوجا اور اشوک سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے گزشتہ دنوں 7افراد کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا تاہم اشوک اور پوجا فرار تھے۔دونوں نے خود کو عدالت کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔پولیس دیوانی کچہری کے باہر دونوں کو گرفتار کرنے کیلئے مستعد کھڑی تھی لیکن وہ نہیں پہنچے تاہم دونوں پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کمبھ میلے میں سنگم پر ڈبکی لگانے کا اعلان کردیا تھا۔اس معاملے کی سماعت 8فروری کو مقرر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:-  - - -وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کردیا

شیئر: