’’وزیر اعظم نیب زدہ وزرا سے استعفے طلب کرلیں‘‘
کراچی: سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اب حکومت کیسے چلائیں گے؟ ذرائع کے مطابق نیب کے ہاتھوں سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو حراست میں لیے جانے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت اور اہم ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمے داری ہے ۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزرا سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔