ڈبلیو ڈبلیو ای میں خاتون ریسلر نے ٹرپل ایچ کو تھپڑ ماردیا
لندن:تفریحی ریسلنگ کے مشہور مقابلوں کے دوران خاتون ریسلر نے معروف ریسلر ٹرپل ایچ کو تھپڑ دے مارا۔ ٹرپل ایچ خود بھی بڑے ریسلر ہیں لیکن یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیدار کی حیثیت سے رنگ سائڈ پر موجود تھے۔ اس دوران ریسلر بیکی لنچ نے ٹرپل ایچ کو تھپڑا ماردیا۔یہ 2 روز کے دوران بیکی لنچ کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ای عہدیداروں پر دوسرا حملہ تھا، اس سے قبل بیکی لنچ نے کمپنی کی چیف برانڈ آفیسر اسٹیفنی میکموہن پر حملہ کیا تھا۔ریسلر کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسٹیفنی میکموہن نے بیکی لنچ کو معطل کیاکیونکہ وہ اپنی انجری کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانے کو تیار نہیں ہوئیں۔معطلی کا اعلان سن کر بیکی لنچ نے ٹرپل ایچ سے کوئی بات کئے بغیر اسے تھپڑ دے مارا جس کی ٹرپل ایچ سمیت کسی کو توقع نہیں تھی ۔ٹرپل ایچ کا کہنا تھا کہ بیکی لنچ طبی امداد لینے سے گریز کررہی ہیں کیونکہ وہ ریسل مینیا میں رونڈا راسی کے مدمقابل آنے کے خیال سے خوفزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سروائیور سیریز کے موقع پر بھی رونڈا راسی سے میچ سے قبل بیکی لنچ نے جان بوجھ کر خود کو زخمی کروا کر میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔بیکی لنچ ٹرپل ایچ کو تھپڑا مارنے کے بعد رنگ سے باہر چلی گئیں۔ یہ واقعہ ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کا طے شدہ منصوبہ نظر آتا ہے جو اس قسم کے واقعات کے ذریعے اس نام نہاد ریسلنگ کی مقبولیت میں اضافہ کرتی ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں