احباب مکہ کی سفیر پاکستان کو مبارکباد
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر راجہ علی اعجاز کی ریاض آمد پر اہل مکہ خصوصاً احباب مکہ پاکستانی گروپ نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔احباب مکہ گروپ نے امید ظاہر کی کہ راجہ علی اعجاز کے دور میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے اورتارکین وطن کے مختلف مسائل کے حل میں بھی وہ بہتر معاون ثابت ہونگے ۔ احباب مکہ نے کہا کہ ہم بلدا مین آپکی کامیاب سفارتکاری کے لیے دعا گو ہیں ۔ مبارکباد دینے والوں میں سلیم اختر جمیل ' ڈاکٹر عامر شہزاد " محمد سعید اعوان ' طیب بلال مکی ، عمران اسلام ، عبدالمالک المھند،کامران احمد بٹ ، حافظ امجد محمود اعوان ، راجہ پرویزاحمد ' محمد احمد ننھا ، زاھد زین شریف ، ملک اللہ بخش کلیار ،راجہ مبشر محمود مکی ، محمد سلطان محمود ،ابو محمد عطرجی ،سمیر صغیر ناز،محمد زبیر فضل ' عبدالرحمن یوسف اور دیگرممبران شامل ہیں۔