Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد بین المسلمین کیلئے سعودی مساعی بارآور ثابت ہونگی، مفتی عبدالغنی

انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر ذیشان کے استقبالیہ سے خطاب 
 ریاض ( ذکاء اللہ محسن )اسلام محبت اور سلامتی کا دین ہے ۔ یہ باہمی بھائی چارے، معاشرے میں عدل و انصاف اور عوام الناس میں یگانگت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سے آئے ہوئے مفتی عبدالغنی نے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر ذیشان قاضی کے گھر دعوت کے موقع پر کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے سرزمین سعودی عرب کو اپنے گھر اور آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہر مسلمان اس سرزمین سے دلی لگاﺅ رکھتا ہے اور اس کی جانب کھنچاچلا آتا ہے۔ سعودی عرب دین اسلام کا مرکز بھی ہے اور جس طرح سعودی حکومت دین اسلام کی اشاعت اور امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس سے یقینا َ بہتری آئے گی اس موقعہ پر ذیشان قاضی نے مہمانوں کو انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سعودی عرب میں یوں تو 27لاکھ پاکستانی مقیم ہیں مگر ریاض کمیونٹی میں پاکستان کے سبھی رنگ اجاگر ہوتے نظر آتے ہیں یہاں کمیونٹی متحرک بھی ہے اور فیملی کے مانند ساتھ بھی رہتی ہے ۔ دیگر مہمانوں میں سکھر سندھ سے عمرہ پر آنے والے عبدالماجد شاہ بھی شامل تھے جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور انڈس فورم کی کارکردگی کو پسند کیا اور کہا کہ آپ جس انداز میں دیار غیر میں اور ملک کے اندر خدمت کے جذبے کو فروغ دے رہے ہیں اس سے دوسروں میں بھی بھلائی کے کاموں میں حصہ لینے کا شعور بیدار ہوگا آخر میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا خاص تحفہ بھی دیا۔ 

شیئر: