چٹ فنڈپرترمیمی بل کا خیرمقدم
نئی دہلی ۔۔۔بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر بابل سپریو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی ہونیوالی میٹنگ میں’’ انسداد غیر منظم جمع منصوبہ بل 2018 ‘‘میں ترمیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر قانونی چٹ فنڈچلانے والوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔ سپریو نے جمعرات کو ٹویٹر پر تحریر کیا کہ بل میں ترمیم کی منظوری دیکر مودی نے چٹ فنڈ گھپلوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ بل ایسے وقت میں آیا ہے جب بی جے پی قیادت مغربی بنگال کے شاردا چٹ فنڈ سمیت مختلف گھپلوں کی تحقیقات کے سلسلے جاری رکھے ہوئے ہے۔