Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ سے سعودی سفیر کی ملاقات

  اسلام آباد ...چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔بھاری سرمایہ کاری پاکستان پر سعودی قیادت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔تجارت ، معیشت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ سے سعودی  سفیر نواب بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ا س موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی اور ٹھوس بنیادوں پرقائم دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ۔دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہر مشکل وقت اور آزمائش میں مستحکم رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: