Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورنج ٹرین منصوبے کی تحقیقات،چین میں کیا ہوا؟

اسلام آباد...پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین شہباز شریف نے اجلاس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اورنج ٹرین منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کےلئے ایک ٹیم چین بھیجی تھی جو کہ وہاں سے خالی ہاتھ واپس آئی ہے۔ شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے استفسار کیا کہ مجھے کمیٹی کے رکن سردار نصرا للہ دریشک کی جانب سے خط لکھا گیا ہے کہ آپ کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے ملتان میٹرو اور اورنج لائن منصوبے کی تحقیقات کی ہیں۔ اخلاقی طور پر آپ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر کمیٹی کی چیئرمین شپ کسی دوسرے ممبر کے حوالے کریں۔ کیا مجھے ایف آئی اے حکام نے کسی معاملے میں بلایا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے نے کسی بھی معاملے میں نہیں بلایا۔ شہباز شریف نے کہاکہ میرے اوپر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملتان میٹرو اور اورنج ٹرین لائن منصوبے میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ عمران خان نے میرے منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کےلئے چین بھی ایک ٹیم بھجوائی تھی جو کہ وہاں سے خالی ہاتھ واپس آئی۔ اگر میرے خلاف کسی بھی قسم کی کرپشن ثابت ہوجائے تو کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں کرونگا۔

شیئر: