خاتون کو بے توقیر کرنیوالا گرفتار
مکہ مکرمہ۔۔۔مکہ مکرمہ پولیس نے مقدس شہر میں ایک خاتون کو ستانے والے مفرور مرد کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوگیا تھا جس میں ایک شخص ایک خاتون کو دھکا دیکر گھر میں داخل ہونے پر مجبور کررہا تھا۔ خاتون مدد کیلئے چیخ و پکار کررہی تھی۔مقامی شہریوں نے اس وڈیو پر شدید ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ مکہ مکرمہ کے قائم مقا م گورنر بدربن سلطان نے اسے فوراً گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔ پولیس نے نشاندہی کرکے اسے الشرائع سیکٹر سے گرفتار کرلیا جہاں کا وہ مکین ہے۔