Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کی شادی میں صرف 18ہزار روپے خرچ کرینگے، آئی اے ایس افسر

وشاکھا پٹنم۔۔۔شہرت اور نمو د و نمائش کے اس دور میں جہاں عام خاندان بھی شادی کی تقریبات میں لاکھوں روپے خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتا، وہاں آندھرا پردیش کے ایک آئی اے ایس افسر نے10فروری کو ہونے والی بیٹے کی شادی میں صرف 18ہزار روپے خرچ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔بیٹا ابھینو بینک منیجر اور بہو لاونیا ڈاکٹر ہیں۔ذرائع کے مطابق شادی میں دولہا اور دلہن کے خاندان والوں نے شادی کی تقریب میں صرف18ہزار روپے خرچ کرنے کاعزم کررکھا ہے جس میں مہمانوں کیلئے دوپہر کا کھانابھی شامل ہے۔ دونوں جانب سے  100سے زائد مہمان نہیں ہونگے۔ ان کی ضیافت کیلئے کھانے پینے کی اشیاء پر15تا 20روپے فی پلیٹ خرچ کئے جائیں گے۔شادی کی رسم ادا کرانے والے کو ایک ہزار روپے بطور نذرانہ پیش کیا جائیگا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن جمعہ کو سادگی کے ساتھ انجام دی جانے والی شادی میں شرکت کرکے دولہا دلہن کو مبارکباد پیش کریں گے۔بیٹے کے والد کمشنر بسنت کمار نے بتایا کہ اپنی شادی میں محض ڈھائی ہزار روپے خرچ کئے تھے جبکہ بیٹی کی شادی انتہائی سادگی کے ساتھ صرف 16ہزار ایک سو روپے میں کی تھی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں شدید بارش اور ژالہ باری

شیئر: