جیلی میک اپ ، ایک نیا انداز
اب پاؤڈر بلش اور اسٹک فاؤنڈیشن کو بھول جائیں کیوں کہ اب میک اپ کا جدید انداز دھوم مچانے کو ہے ۔ کوریا سے لے کر برطانیہ تک تمام بیوٹی برانڈز نے بھاری اور جلد کی سطح پر تہہ کی صورت جم جانے والے میک اپ پروڈکٹس کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ اب 2019 کا سب سے بڑا میک اپ ٹرینڈ جیلی میک اپ ہوگا ۔
ہمیں چمک دمک اور گلیمر متاثر کرتا ہے ۔ لہذا جیلی میک اپ فارمولا ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو روایتی میک اپ سے گلیمر حاصل نہیں کر پاتے ۔ جیلی میک اپ فارمولا ایک رسیلاپن جیسا تاثر پیدا کرتا ہے جو کہ پاؤڈر اور دیگر پریسڈ فارمولاز کے ذریعے حاصل نہیں ہوتا ۔ آپ اس ہلکی پھلکی ، لچک دار پراڈکٹ کے ذریعے قدرتی ، فریش لک بآسانی حاصل کر سکتی ہیں جو کہ روایتی فارمولاز کے ذریعے حاصل نہیں کی جاسکتی ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جیلی پراڈکٹس کو کس طرح کے برش سے چہرے پر اپلائی کیا جائے ؟ کونسی تکنیک استعمال کی جائے ؟ بہتر یہ ہے کہ قدرتی لک حاصل کرنے کے لیے اسے انگلی کی مدد سے چہرے پر اپلائی کریں ۔ ہاتھوں کی گرمی اسے نرمی سے بلینڈ کرنے میں مدد دے گی ۔ اسپنج کا استعمال مناسب نہیں کیونکہ پراڈکٹ کی بہت سی مقدار اور اس کا شمر جلد پر ٹھہرنے کے بجائے اسپنج پر لگ کر ضائع ہو جاتا ہے ۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ آپ کس ترتیب کے ساتھ جیلی پراڈکٹ کو چہرے پر اپلائی کرتے ہیں ۔ اگر آپ کوئی پاؤڈر بیسڈ پراڈکٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ جیلی پراڈکٹ کو پہلے استعمال کریں ورنہ میک اپ کا تمام تاثر برباد ہونے کا خطرہ ہوگا ۔