Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ برشز کی صفائی کا خیال رکھیں ‎

اگر میک اپ برش بے جا استعمال سے خراب ہوگیا ہے  تو اس پر شیمپو کے کچھ قطرے ٹپکائیں  اور اگر برش زیادہ خرا ب نہیں ہے تو ایک قطرہ ہی برش کی صفائی کے لیے کافی ہے .  شیمپو کو اچھی طرح برش پر ملیں  اس طرح جھاگ  بن جائیں گے.  پھر برش کو دبا کر میک اپ کے ذرات  اس میں سے نکال لیں  .میک اپ کی باقیات  جھاگ کے ساتھ باہر نکل جائیں گی . پھر اسے پانی سے اچھی طرح دھولیں . پھر اس کے ریشوں کو دبا کر پانی نکال لیں  اور جھٹک کر  کسی مناسب جگہ پر  صاف تولیے پر رکھ دیں .  اگر برش میں ابھی بھی خاصا پانی موجود ہے تو  دوسرے تولیے کی مدد سے یا اسی تولیے کو فولڈ کر کے  برش کو تھپتھپائیں  اور اسے خشک ہونے کے لیے کسی ہوادار جگہ پر رکھ دیں .  برش سکھانے کے لیے ہمیشہ  فلیٹ رکھیں  اگر آپ نے برش کو کسی چیز سے اٹکا کر کھڑا کیا تو  ہینڈل  میں پانی جمع ہونے سے  ریشے گل جائیں گے  . 
 

شیئر: