Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگرٹ ایگ سلاد بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء۔
یوک فلنگ کے لئے۔
یوگرٹ۔ آدھا کپ
انڈے۔ چار عدد (اُبلے ہوئے)
مکھن ۔دو چائے کے چمچ
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
مایونیز ۔ایک کھانے کا چمچ
سیلڈ ڈریسنگ کے لئے
میکرونی ۔ایک کپ (اُبلی ہوئی)
یوگرٹ ۔آدھا کپ
شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر۔ ایک کپ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:پہلے انڈوں کو درمیان میں سے دو کرکے زردی نکالیں اور الگ رکھ دیں۔ایک پیالے میں انڈے کی زردی، یوگرٹ، مکھن، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور مایونیز ملا کر مکس کریں۔پھر انھیں کٹے ہوئے اُبلے انڈوں میں بھر دیں۔ایک پیالے میں میکرونی، یوگرٹ، شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ مکس کر لیں۔اب اس مکسچر کو سرونگ پلیٹر پر ڈالیں اور اوپر سے انڈے رکھ کر سرو کریں ۔
 

شیئر: