موسم سرما میں پیروں کی جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے موزے اور شوز استعمال کریں ۔ رات کو سونے سے قبل پیروں پر پٹرولیم جیلی یا موسچرائزنگ کریم سے مالش کریں اور موزے پہن کرسوجائیں ۔
سرد موسم میں جلد خشک ہوجاتی ہے ۔ انڈے کی زردی میں ایک چمچ ناریل یا زیتون کا تیل اچھی طرح مکس کرلیں ۔ پھر اسے چہرے پر اپلائی کریں ۔ پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ اس سے سردیوں میں جلد خشک نہیں ہو گی ۔
سردیوں میں نہاتے وقت ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ سرسوں کا پاؤڈر ملا لیں اس سے بچوں اور بڑوں کی جلد پر موسم کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔