اسکائپ ویڈیو کالنگ کے لیے بیک گراؤنڈ بلر فیچر پیش
اسکائپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ویڈیو کالنگ کے لیے بیک گراؤنڈ بلر فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔فیچر کی مدد سے صارفین ویڈیو کال کے دوران خود پر فوکس کرتے ہوئے بیگ گراونڈ کو بلر کر سکیں گے۔ صارفین اب آفیشل اور نان آفیشل ویڈیو کالز کے دوران اپنے بے ترتیب گھر یا نامناسب بیک گراونڈ کو باآسانی دھندلا سکیں گے۔فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کو بلر مائی بیک گراؤنڈ کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔ کمپنی نے اس فیچر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو کال کرنے والے شخص اور اس کے اعضاء کی حرکات پر مکمل فوکس کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ کو دھندلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فیچر فی الحال صرف ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر اسکائپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہی پیش کیا گیا ہے۔