Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا فیس بک ڈپریشن کی وجہ بن رہی ہے؟‎

ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس بالخصوص فیس بک ذہنی امراض خصوصاً ڈپریشن کی بڑی وجہ بن رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین زیادہ تر اپنی زندگی سے خوش نہیں رہتے اور دیگر افراد کی زندگی کو خود سے بہتر سمجھتے ہیں اور عدم اعتماد اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے ایک ماہ کے لیے افراد کو فیس بک سے دور رکھا جس کے ان کے ذہن پر مثبت نتائج مرتب ہوئے اور انہیں ڈیپریشن سے نکلنے یا اسے کم کرنے میں مدد ملی۔محقیقین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین کم سے کم وقت صرف کریں اور اپنی نجی زندگی اور اردگرد ماحول کو زیادہ توجہ دیں۔ اس سے وہ ذہنی تناؤ اور ذہنی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔
 

شیئر: