آلو کی پیداوار میں اضافہ، 5 کلو کا بیگ 8 ریال میں فروخت
وادی الداوسر۔۔۔ وادی الداوسر میں آلو کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔ زائد پیداوار کی وجہ سے 5 کلو آلو کا بیگ 8 ریال میں فروخت ہونے لگا۔ آلوکی کاشت کرنے والے شہری مبارک الدوسری نے کہا ہے کہ مزارعین نے 6 ہزار ہیکٹر میں آلو کاشت کئے تھے۔ سال رواں میں آلو کی بہترین پیداوار ہوئی ہے۔ دیگر اسباب کے علاوہ یہاں سردی کی لہر بھی ہے جس کے مثبت اثرات فصل پر نظر آرہے ہیں۔ علاوہ ازیں علاقے کے مزارعین کو اچھی فصل کا تجربہ ہوچکا ہے۔ آلو کی وافر مقدار کولڈ اسٹور ز میں محفوظ کردی گئی ہے تاکہ مملکت بھر میں پورے سال مقامی آلو باآسانی دستیاب ہو۔