Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: سیلابی ریلے میں ایک شخص جاں بحق

مدینہ منورہ۔۔۔ مدینہ منورہ میں جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والی بارشوں کے بعد ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا لاپتہ ہے۔ امدادی ٹیموں نے پھنسے ہوئے 14 افراد کو بچالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجہنی نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ شہر کے علاوہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ العلاءکمشنری کے علاوہ دیگر علاقوں میں سیلابی ریلوں میں متعدد خاندان پھنس کر رہ گئے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے سیلاب میں بہہ جانے والے ایک شخص کی نعش نکال لی ہے جو 65 سالہ سعودی شہری بتایا جاتا ہے۔ اسی طرح العلاءکمشنری میں محکمہ شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں ایک شہری کی تلاش میں ہیں جو جمعرات سے لاپتہ ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر 14 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔ یہ سیلابی ریلوں میں پھنس گئے تھے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ اور قرب و جوار کے علاقوں میں آج اتوار کو بھی بارش کا امکان ہے۔ 
 

شیئر: