Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: ٹرک اور ہیوی مشینری رہائشی علاقوں میں پارک نہ کریں

مکہ مکرمہ... ہیوی وہیکلز کی رہائشی علاقوں میں پارکنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر ٹرک اور دیگر ہیوی مشینری ضبط کرلی جائیں گی۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے فیصلے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ٹرکوں کو ضبط کرلیا ہے۔ میونسپلٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام ہیوی وہیکلز کے مالکان کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ اپنی گاڑیاں رہائشی علاقوں سے دور کھڑی کریں۔ میونسپلٹی نے اس سلسلے میں گشتی پولیس اور محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کو بھی تعاون کی ہدایت کی ہے۔ گشتی پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں جہاں کہیں ہیوی وہیکلز کھڑی دیکھیں تو فوری طور پر محکمہ کو اطلاع کریں۔ میونسپلٹی نے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
 

شیئر: