Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسلز میں سیکڑوں چینی و روسی خفیہ ایجنٹ

برلن۔۔۔ یورپی خارجہ ایکشن سروس نے انکشاف کیا ہے کہ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں روسی اور چینی جاسوس سرگرم ہیں۔ غیرملکی سفارتکاران سے چوکنا رہیں ۔یورپی خارجہ ایکشن سروس کا خیال ہے کہ اس وقت تقریباً ڈھائی سو چینی اور قریب 200 روسی جاسوس اپنی خفیہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں سفارت کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یورپی ہیڈ کوارٹرز میں واقع مختلف مشہور ریستورانوں میں طعام و قیام سے گریز کریں۔ یورپی یونین کی خارجہ سروس نے روسی اور چینی خفیہ ایجنٹوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ برسلز میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیں۔

شیئر: