Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: نیوزی لینڈ نے ہند کو 1-2 سے ہرا دیا

ہملٹن : نیوزی لینڈ نے ہند کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے جیت لی۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پرخوبصورت بیٹنگ کرتے ہوئے 212 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی مہمان ٹیم نے عمدہ مقابلہ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 208 رنز بنالئے لیکن بدقسمتی سے 4رنز کے فرق سے میچ ہار گئی ۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت چکی تھیں۔ہندکی جانب سے وجے شنکر 43، کپتان روہت شرما 38 اور رشبا پانٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کرونال پانڈیا نے 26 اور دنیش کارتھک نے 33 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کیویز ٹیم کے مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، فاتح ٹیم کے کولن منرو مین آف دی میچ اور ٹم سیفرٹ مین آف دی سیریز قرار پائے۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو کولن منرو نے 72، ٹم سیفرٹ نے 43، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 30 اور کپتان کین ولیمسن نے 27 رنز بنائے۔ہندکے کلدیپ یادیو نے 2، بھونیشور کمار اور خلیل احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: