Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی قانون و انصاف، اطلاعات اور امور کشمیر کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے خود قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اقدام کیا۔ دوسری جانب شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کوئی قانونی راستہ نکالنے میں مصروف ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر وزرا ءمطالبہ کر چکے ہیں کہ شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔
 
 

شیئر: