میکسیکو میں طیارہ حادثہ، 2افرادہلاک
میکسیکو سٹی۔۔۔ میکسیکو میں 2نشستی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔سیسنا سی۔150 طیارہ میکسیکو سٹی سے تھوڑی دور ی پر ہی حادثہ کا شکار ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ طیارہ ایک مقامی طیارہ اڑانے کی تربیت دینے والے اسکول کا تھا اور اس نے میکسیکن سٹی سے تقریباً 40 میل دو رجنوب۔ مغرب کی جانب پرواز کی تھی۔ طیارہ نے پرواز کے بعد صرف 2 کلومیٹر کی دوری طے کی تھی کہ یہ اچانک گر گیا۔ طیارے کے گرتے ہی اس میںآگ لگ گئی جس سے 2لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔