Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”العلاءوژن“ پر محمد بن سلمان کے دستخط

العلاء۔۔۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلاءوژن پر دستخط کرکے تاریخی علاقے کے اسٹراٹیجک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ العلاءوژن الشرعان محفوظ قدرتی جنگل اور العلاءکے پہاڑی علاقے میں شرعان ریزورٹ پر مشتمل ہے۔ اسکا نقشہ فرانس کے مشہورآرکیٹکٹ جان نوفل نے تیار کیا ہے۔ یہ وہی آرکیٹکٹ ہیں جنہوں نے لوفر ابوظبی میوزیم کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔ الشرعان ریزورٹ میں رہائشی عمارتیں ، کانفرنس سینٹر ، ریستوران وغیرہ ہونگے۔ شرعان محفوظ قدرتی جنگل کا رقبہ 925مربع کلو میٹر ہے۔
 

شیئر: