دکاندار کریڈٹ کارڈ سے رقم لینے سے انکار نہیں کرسکتے، سعودی بینک
ریاض۔۔۔ سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت ذکی حافظ نے کہا ہے کہ کسی بھی تاجر اور کسی بھی دکان کے مالک کو کسی بھی قسم کے کریڈٹ کارڈ کو مسترد کرنے کا کوئی حق نہیں۔ حافظ نے کہا کہ اگر کوئی تاجر سامان کی قیمت وصول کرنے کیلئے کریڈٹ کارڈ مسترد کردے تو ایسی صورت میں 1900 پر رابطہ کرکے اس کی شکایت کردی جائے۔ حافظ نے توجہ دلائی کہ دکانوں کے مالکان کریڈٹ کارڈ سے سودے کی رقم وصول کرنے کے پابند نہیں ہیں تاہم وہ ایسے کریڈٹ کارڈز کا تعین کرسکتے ہیں جن سے وہ سودے کی رقم لینا چاہتے ہوں ایسی صورت میں تاجر گاہک سے اس کارڈ کے ذریعے رقم وصول کرنے کا پابند ہوگا۔ حافظ نے توجہ دلائی کہ مملکت میں 85 فیصد پی او سی ملک میں رائج کارڈز قبول کرسکتے ہیں۔ ان میں کریڈٹ کارڈز بھی ہیں جن کا لوگو کیشیئر کی مشین پر چسپاں ہوتا ہے۔ ان دنوں کریڈٹ کارڈز پوری دنیا میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ 21 ملین سے زیادہ دکانیں کریڈٹ کارڈز سے رقمیں وصول کررہی ہیں۔ ساما کی جانب سے یہ بیان آچکا ہے کہ تجارتی مراکز اس بات کے پابند نہیں کہ وہ کریڈٹ کارڈ سے رقم وصول کریں اور نہ ہی رقم وصول نہ کرنے والے تجارتی مراکز پر کسی طرح کی کوئی پابندی یا سزا مقرر ہے، تاجر آزاد ہے۔