پرینکا گاندھی کا ٹویٹر اکاؤنٹ جاری
نئی دہلی۔۔۔کانگریس کی ریاستی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے کے بعد پرینکا گاندھی ٹویٹر پر آگئیں۔ ان کے ٹویٹر پر آنے کی اطلاع کانگریس کے اکاؤنٹ پر جاری ہوئی۔پرینکا نے پیر کو اپنے بھائی راہول گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ یوپی میں روڈ شو کا آغاز کیا۔ ٹویٹر اکاؤنٹ جاری ہوتے ہی ان کے فالوورز کی تعداد چند منٹ میں 2ہزار سے تجاوز کرگئی۔پرینکا ابتک سرگرم سیاست اور سوشل میڈیا سے دور تھیں۔ انہوں نے چند روز قبل ریاستی جنرل سیکریٹری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ۔ پرینکا بھی ٹویٹر پر مودی حکومت کی کارکردگی پر سیاسی تنقید ،بے لاگ تبصرےاور عوام کو ملکی حالات سے آگاہ کرینگی۔پرینکا کی سیاست میں آمد سے یوپی کے کانگریس کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے روڈ شو کیلئے لکھنؤ میں زبردست تیاریاں کی گئیں ۔