انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال خطرناک ہے
مائیکرو سافٹ کے سنیئر سائبر سیکیورٹی آرکیٹیکٹ کرس جیکسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرنے والے صارفین خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے خود صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال چھوڑ کر جدید براؤزر کا استعمال شروع کردیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو اس وقت بھی دس فیصد صارفین استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ تعداد مائیکروسافٹ کے نئے براؤزر استعمال کرنے والے صارفین سے بھی زیادہ ہے۔ واضح رہے مائیکروسافٹ نے اپنا نیا براؤزر ایج متعارف کرانے کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو متروک قرار دے دیا تھا اور اس کے لیے سپورٹ بھی ختم کردی گئی تھی۔