دہلی: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ،17افراد ہلاک
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے قرول باغ میں واقع ہوٹل ارپت پیلس میں علی الصبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی اور ہوٹل میں افراتفری مچ گئی۔آگ بھڑکتی ہوئی دیکھ کر دہشت کے عالم میں 2افرادنے عمارت سے چھلانگ لگادی۔اس واقعہ میں ایک بچہ سمیت 17افرادہلاک اور3زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور 35افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔امداد و راحت رسانی کی ٹیمیں ہوٹل میں پھنسے ہوئے مزید افراد کو باہر نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ کے ڈپٹی چیف سنیل چودھری نے بتایا کہ آتشزدگی کے اسبا ب کا ابھی تک عمل نہ ہوسکا ۔13افراد کی لاشیں رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کی گئیں ،5افراد کو نازک حالت میں لیڈی ہارڈنگ پہنچایا گیا جہاں 2افراد کی موت ہوگئی جبکہ 3شدید زخمیوں کو گنگا رام اسپتال میں داخل کرایاگیا۔اطلاع کے مطابق آگ ہوٹل کی بالائی منزل میں لگی۔ فائر بریگیڈ کی 26گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میںحصہ لیا۔دہلی حکومت کے وزیر جتیندر جین نے بتایا کہ قرول باغ میں واقع ہوٹل میں زیادہ تر لوگوں کی موت کثیف دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔اس واقعہ کا وڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں ایک شخص ہوٹل کی منزل سے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کررہا ہےـ ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔