Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترسیلات زر صرف بینک کے ذریعے کی جائیں، سینیٹر فیصل جاوید خان

ابو روہان۔ دبئی
 
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ میری تمام بیرون ممالک پاکستانیوں سے گزارش ہےترسیلات زر صرف بینک کے ذریعے کی جائیں۔ ہنڈی یا حوالہ سے پیسے ہر گزنہ بھیجیں۔ اس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے دل کھول ڈیم فنڈ میں عطیات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان پانی کی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ہمیں مل کر پاکستان کی بقاکو ہر نقصان سے بچاناہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دبئی میں لیبر کیمپوں کے دورے کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسراعوان ‘ابوظبی سے رضوان بنگش اور دیگر کارکنان جمشید فاضل ‘محمد ثقلین ‘انور الحق ڈوگر ‘افراسیاب ستی ‘رضوان الحسن ‘خیام الحق خیام ‘سید احمد حسن ‘امتیاز احمد بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما عرفان افسراعوان نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو بیرون ممالک پاکستانیوں کےمسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ حکومتی وزاءبیرون ممالک لیبر کیمپوں میں جا رہے ہیں ۔یہاں کی حکومت سے بھی لیبر کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔رضوان بنگش نے کہا کہ پی ایس ایل سب پاکستانیوں کا برانڈ ہے۔ ہم سب نے مل کراسے ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے۔
 

شیئر: