فجیرہ میں فیصل زیب خان کے اعزاز میں تقریب
ابو روہان ۔ فجیرہ
ممبر صوبائی اسمبلی شانگلہ فیصل زیب خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فجیرہ میں مقیم اہم سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔ممتا ز کاروباری شخصیت ارو سماجی رہنما خلیل الرحمن بونیری اور دیگر شخصیات نے استقبالہ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی و مہمان خصوصی فیصل زیب خان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ استقبالیہ تقریب میں فیصل زیب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 24کے لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر نہ صرف پورا اتروں گا بلکہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لاؤں گا۔اس وقت ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں تاکہ مشکلات میں گھرے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔