سامسنگ کا فولڈ ایبل فون جلد متعارف
سامسنگ کمپنی کے فولڈایبل فون سے متعلق خبریں عرصہ دراز سے گردش کر رہی ہیں تاہم اب کمپنی نے اس فون کو متعارف کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی اس فون کو 20 فروری کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔اس حوالے سے کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی ہے۔کمپنی نے فون کے پرومو ویڈیو بھی پیش کی تھی جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کمپنی کا یہ فون دیکھنے میں کیسا ہوگا۔فون میں دو ڈسپلے دیے جائیں گے جن میں سے ایک 4.58 انچ اور دوسرا 7.3 انچ کا ہو گا۔چھوٹا ڈسپلے باہر کی جانب ہو گا اور اس کا اسپیکٹ ریشو 21:9 ہو گا جبکہ بڑے ڈسپلے کا اسپیکٹ ریشو 4.2:3 ہو گا۔ کمپنی کے فولڈایبل فون کی قیمت ممکنہ طور پر ڈیڑھ ہزار ڈالر یا اس سے زائد ہو گی۔