Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور روس سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں،پینٹاگون

واشنگٹن... امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین اور روس واشنگٹن کی خلائی صلاحیتوں کے لئے سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں ۔ چین اور روس امریکہ کے دیگر ممالک سے فوجی اتحاد کو غیر موثر بنانے کے لئے جدید جنگی طریقوں اور خلا ئی صلاحیتوں میں اضافے کو اہم ہتھیار کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک خلائی بیسڈ انٹیلی جنس ،نگرانی اور جاسوسی جیسی صلاحیتو ں کو فروغ دے رہے ہیں ۔ یہ صلاحیتیں انکی مسلح افواج کو صورتحال سے متعلق بر وقت آگاہی ، امریکی اور اتحادی فورسز کی مانیٹرنگ ، ٹریک اور ٹارگٹ کے بارے میں باخبر رکھتے ہوے دنیا بھر میں انکے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو زیادہ مضبوط بنائے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے یہ اقدام امریکہ کے لئے سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں ۔

شیئر: