Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں محدود فوجی موجودگی چاہتے ہیں،امریکہ

کابل ... قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹ شینہان نے افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے میں امریکی کمانڈرز کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلی افغان حکام سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ امن کی شرائط افغانوں کو طے کرنی ہیں۔ افغان حکام کوبتانا چاہتے ہیں کہ ان کا مذاکراتی عمل میں شامل ہونا کس قدر اہم ہے؟انہوںنے واضح کیا کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے امریکی معاونت اہم ہے لیکن اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کو ہی کرنا ہے۔ پینٹاگون صرف ایک سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔ اس بات کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ کس فریق کو کس سے کیا بات کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے سے متعلق ا بھی کوئی ہدایت نہیں ملی ۔ افغانستان میں اسی حد تک فوج کی موجودگی چاہتے ہیں جس سے ملکی دفاع یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں استحکام پیدا ہو۔ 

شیئر: